راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مرکز کی نریندر مودی
حکومت پر بڑا حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی
ہے جس سے ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ
سائٹ ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کر کے
وزیر اعظم مسٹر مودی اور مرکزی حکومت پر جم کر طنز کرتے ہوئے لکھا، مرکزی حکومت آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔ جمہوری طور پر منتخب ہوئے ریاست کے سربراہ کو متاثرین سے ملنےپر گرفتار کیا جا رہا ہے۔